0
Thursday 26 Jul 2018 12:43

انتخابات کے دوران بھارت نے بم دھماکے، تخریب کاری اور دہشت گردی کرا ئی، حافظ سعید

انتخابات کے دوران بھارت نے بم دھماکے، تخریب کاری اور دہشت گردی کرا ئی، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے عام انتخابات کے موقع پر کوئٹہ بم دھماکہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے انتخابات کے دوران امن و امان برباد کرنے کیلئے بم دھماکے، تخریب کاری اور دہشت گردی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں میں اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں، جانی نقصان پر ہر پاکستانی اشکبار ہے، پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، پاکستان دشمن قوتیں ملکی سلامتی داؤ پر لگانے پر تلی ہوئی ہیں، یہود و ہنود کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے قوم متحد ہوجائے۔ لاہور سے جاری ہونیوالے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں، ایسی مذموم حرکتوں کے باوجود انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ انتخابات ملک کیلئے مفید ہونگے۔ واضح رہے کہ جماعۃ الدعوہ نے ملی مسلم لیگ اور بعد ازاں اللہ اکبر کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 740328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش