QR CodeQR Code

یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود، سکندر بوسن، آصف رفیق رجوانہ کی نقل و حرکت پر پابندی

26 Jul 2018 14:04

سیکیورٹی اداروں نے سکیورٹی تھریٹ و ممکنہ دہشت گردی کا نشانہ نہ بننے کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت سے منع کردیا ہے اور ان کو زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی روک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عام انتخابات 2018ء کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو سکیورٹی خدشات اور تھریٹ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری احکامات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رفیق رجوانہ اور سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو سکیورٹی تھریٹ و ممکنہ دہشت گردی کا نشانہ نہ بننے کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت سے منع کر دیا ہے اور ان کو زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی روک دیا ہے۔ ضلعی پولیس نے ان رہنمائوں کی موومنٹ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 740347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740347/یوسف-رضا-گیلانی-شاہ-محمود-سکندر-بوسن-آصف-رفیق-رجوانہ-کی-نقل-حرکت-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org