0
Thursday 26 Jul 2018 14:27

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا
اسلام ٹائمز۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا کے سفارتخانے کے باہر بم دھماکا ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عینی شاہدین نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھوویں کے بادل دیکھے، جنہیں عینی شاہدین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اطراف بڑی مقدار میں دھواں موجود ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ تاہم جب پولیس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان اس وقت تجارتی تنازع جاری ہے۔

خیال رہے کہ سفر، تعلیم اور نقل مکانی کے لئے چینی شہریوں کے لئے امریکا ایک معروف جگہ ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کو چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے، تاہم چین کے مفادات سے متصادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رواں برس امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 740357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش