0
Thursday 26 Jul 2018 15:58

عمران خان لاہور سے بھی فتحیاب، خواجہ سعد رفیق ہار گئے

عمران خان لاہور سے بھی فتحیاب، خواجہ سعد رفیق ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے حلقہ این اے 131 سے بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ این اے 131 میں عمران خان کا مقابلہ سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق  کیساتھ تھا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عمران خان نے این اے 131 سے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو 83 ہزار 633 ووٹ ملے۔ اس طرح عمران خان مختلف شہروں کی پانچوں نشستوں سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ عمران خان کی فتح کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش