0
Thursday 26 Jul 2018 16:21
امریکی گیڈر بھبھکیوں کا عملی جواب

باب المندب سعودی تیل کی برآمدات کیلئے بند

باب المندب سعودی تیل کی برآمدات کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یمن کے مغربی ساحل پر الدمام نامی سعودی کشتی کو یمن کی انقلابی فورسز انصار اللہ نے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کچھ دن پہلے امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہم امریکی عہدیداروں کی دھمکیوں کا جواب عملی میدان میں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس صرف ایک آبنائے ھرمز نہیں ہے بلکہ بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں سے جواب دیا جا سکتا ہے۔ سعودی ویب سائٹ العربیہ نیوز نے باب المندب پر الدمام کشتی پر انصاراللہ میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نیوز سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ یہ تیل بردار جہاز تھا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ جب تک بحری ٹریفک کی سلامتی کو لاحق خطرات کم نہیں ہوتے تب تک یمن کی باب المندب بندرگاہ سے خام تیل سے لدے بحری جہازوں کی آمدورفت روک دی جائے گی۔
 
یمن آرمی کے نائب کمانڈر جنرل عزیز راشد نے المسیرہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دفاعی سرگرمیوں کے بعد دشمن کے فوجی دستوں پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جائیں گے سعودی کشتی پر یمن کا میزائل حملہ ایک بڑا اقدام ہے جو مکمل طور پر کامیابی کے ساتھ انجام پایا ہے۔ جنرل راشد نے مزید کہا کہ ہم یمن کے پانیوں کی حفاظت کریں گے اور اسی مقصد کے لئے یمن کی نیوی فورس بنائی جا رہی ہے تاکہ یمن کے ساحل کو ہر قسم کے دشمن کے مقابلے میں محفوظ بنایا جا سکے۔ دشمن کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس قسم کے حملات شدید انداز میں جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 740375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش