QR CodeQR Code

الیکشن ڈیوٹی کی انجام دہی پر مامور گاڑی کو حادثہ، 5 فوجی جوان شہید

26 Jul 2018 16:39

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کے بعد واپسی آتے ہوئے گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کے بعد واپسی آتے ہوئے گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی اور قربانی نہیں ہو سکتی۔ وطن کے بیٹوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لئے نگراں حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے لئے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل اور پولنگ اسٹیشن میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ساڑھے تین لاکھ جوانوں اور افسروں نے خدمات انجام دیں۔


 


خبر کا کوڈ: 740386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740386/الیکشن-ڈیوٹی-کی-انجام-دہی-پر-مامور-گاڑی-کو-حادثہ-5-فوجی-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org