QR CodeQR Code

شہباز شریف کراچی سے بھی الیکشن ہار گئے، تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب

26 Jul 2018 19:05

فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو 718 ووٹوں سے شکست دی ہے، فاتح فیصل واوڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کئے، جبکہ محمد شہباز شریف نے 34 ہزار 626 ووٹ لئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی سونامی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں بھی چل پڑی، جس نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شکست سے دوچار کر دیا، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا نے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں، جن کے مطابق یہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو 718 ووٹوں سے شکست دی ہے، فاتح فیصل واوڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کئے، جبکہ محمد شہباز شریف نے 34 ہزار 626 ووٹ لئے۔


خبر کا کوڈ: 740435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740435/شہباز-شریف-کراچی-سے-بھی-الیکشن-ہار-گئے-تحریک-انصاف-کے-فیصل-واوڈا-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org