0
Friday 27 Jul 2018 02:37

مبینہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ، سیاسی جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی

مبینہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ، سیاسی جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی
اسلام ٹائمز۔ حالیہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے باعث مسلم لیگ (ن) نے آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابی نتائج پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب ان نتائج کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے آج اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایم کیو ایم کنو ینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جس پر ایم کیو ایم رابط کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں مل کر لائحہ عمل طے کریں گی۔

بعد ازاں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن ہم عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، لاڈلے کو منتخب کرنا تھا وہ جیسے تیسے کرلیا تاہم آج اے پی سی میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانچ سال میں افراتفری اور انتشار پھیلایا لیکن ہم اپنے عمل سے واضح کریں گے کہ ہم پی ٹی آئی نہیں ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو آڑ ٹی ایس کے بیٹھ جانے کا نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 740493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش