0
Friday 27 Jul 2018 12:09

بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، مرزا محمد عرفان بیگ

بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، مرزا محمد عرفان بیگ
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ ملک میں ترقی کے ایک نئے عہد کے آغاز کیلئے بدعنوانی کے خلاف عوامی تائید ناگزیر ہے۔ عوام سے دھوکہ دہی اور قومی دولت و وسائل لوٹنے والے کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں ہر صورت لایا جائیگا۔ بدعنوانی کی روک تھام اور میرٹ کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کرپشن سے متعلق تمام شکایات کی شنوائی یقینی بنائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران صوبے بھر سے آنے والے سائلین سے کیا۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں مرزا محمد عرفان بیگ ڈائیریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے نیب کوئٹہ میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں شکایت کنندگان ڈی جی نیب بلوچستان کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل نیب نے شکایت کنندگان کو کرپشن کے تدارک کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعدد شکایات پر قانون کیمطابق ضروری احکامات جاری کر دیئے۔ ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پر درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے تدارک کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کیمطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ مرزا محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عوام کی کرپشن کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیگا۔ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ اور قومی زمہ داری ہے۔ اسکے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 740519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش