0
Friday 27 Jul 2018 13:03

عمران خان وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے

عمران خان وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمٰی کا حلف لینے سے قبل وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے چناؤ میں اُلجھ گئے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 66 نشستوں پر کامیاب ہوکر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ پہلے عاطف خان کو صوبے کے اگلے وزیراعلٰی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن اب عاطف خان کے بعد دو مزید امیدوار پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی سامنے آگئے ہیں۔ عمران خان وزیراعظم کا حلف لینے سے قبل وزیراعلٰی کے پی کے کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے۔ تینوں امیدواروں نے اپنی لابی تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسد قیصر اور عاطف خان نے گذشتہ روز عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود پرویز خٹک دوبارہ وزیراعلٰی کے امیدوار ہیں، پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کے کیمپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے، اس لئے جہانگیر ترین کا وزن پرویز خٹک کے پلڑے میں ہوگا۔ عاطف خان چیئرمین پی ٹی آئی کے قریب ہیں اور عمران خان تعلیم کے شعبہ میں عاطف خان کی کارکردگی سے متاثر بھی ہیں، اس کے علاوہ عاطف خان کے خاندان سے بڑی تعداد میں لوگ بیوروکریسی کا حصہ ہیں۔ اسد قیصر گذشتہ دور میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہے ہیں اور وہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش