QR CodeQR Code

نیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے 2 ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا

27 Jul 2018 13:10

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کے یونیورسٹی میں آئی ٹی، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی۔ دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خُرد برد کے الزام میں 2 ملازم گرفتار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی خُرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کے یونیورسٹی میں آئی ٹی، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی۔ دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔


خبر کا کوڈ: 740524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740524/نیب-نے-عبدالولی-خان-یونیورسٹی-کے-2-ملازمین-کو-کرپشن-الزام-میں-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org