0
Friday 27 Jul 2018 14:34

تحریک انصاف کا حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، کے پی اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، کے پی اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمد زبیر جبکہ خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش