0
Friday 27 Jul 2018 15:43

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے بات کریں گے، حمزہ شہباز

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے بات کریں گے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پر ہجوم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم اب بھی بڑی پارٹی ہیں اور ہماری 129 نشستیں جبکہ 27 آزاد امیدوار ہیں جن میں سے زیادہ تر ہمارے ہم خیال ہیں، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے بات کریں گے اور ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا اور اب (ن) لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا پاس کیا جائے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے، صوبے میں حکومت بنانے کیلئے ہم پیپلز پارٹی، ہم خیال اور مسلم لیگ (ق) سے بھی بات کریں گے، اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا جسے ایکسپوز کریں گے، ہمارے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا جس کے بارے میں ہم قوم کا آگاہ کرتے رہیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کیں لیکن انہیں کام کرنا پڑے گا، انہیں اپنی کہی باتوں پر پہرہ دینا پڑے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 740534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش