QR CodeQR Code

سوخو 22

سپاہ پاسداران کے بمبار طیارے کروز میزائل سے لیس، جنرل حاجی زادہ

27 Jul 2018 16:24

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ائیرفورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ 1500 کلومیٹر رینج کے کروز میزائل تیار کر لئے گئے ہیں اور جلد ہی ان کو سوخو 22 جنگی طیارے پر نصب کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر جنرل جعفری نے ایک باوقار تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں سپاہ کی ائیرفورس کو 10 سوخو 22 جنگی طیارے فراہم کئے گئے جنہیں ایران کے ماہرین نے ملک کے اندر اوورہالنگ کے بعد مکمل طور پر پرواز کے قابل بنایا تھا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیرفورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ سوخو 22 جنگی طیارے اپنی خاص توانائیوں کی بنیاد پر جدید ترین جنگی جہازوں میں شمار کئے جاتے ہیں لیکن ان طیاروں کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت تھی۔ اس کام کو داخلی ماہرین نے بخوبی انجام دیا ہے اور اس وقت یہ تمام طیارے آپریشنل حالت میں ہے۔
 
سردار حاجی زادہ نے کہا کہ سوخو 22 بمبار طیارے کو جدید ترین گائیڈڈ بمب اور میزائلوں کے استعمال کے قابل بنایا گیا ہے۔ ان طیاروں سے سیمرغ کلسٹر بمب گرائے جا سکتے ہیں اور اسی طرح ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان بمبار طیاروں کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ کئی کلومیٹر دور ڈرون جہازوں سے انفارمیشن کولیکٹ کر سکیں اور جلد ہی ان جہازوں کو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا۔ جنرل حاجی زادہ نے بتایا کہ جس زمانے میں داعش ایک ایک کر کے عراق کے شہروں کو اپنے قبضے میں لے رہے تھے ہم نے عراق کی ائیرفورس کے جوانوں کو سوخو 25 جنگی طیاروں پر دس دن کی کم ترین مدت میں فوری تربیت فراہم کی اور انہوں نے جنگی جہازوں سے داعش کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کیا۔


خبر کا کوڈ: 740548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740548/سپاہ-پاسداران-کے-بمبار-طیارے-کروز-میزائل-سے-لیس-جنرل-حاجی-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org