0
Friday 27 Jul 2018 16:31

کراچی، این اے 243 سے متحدہ کے امیدوار علی رضا عابدی کا عمران خان کی کامیابی چیلنج کرنیکا اعلان

کراچی، این اے 243 سے متحدہ کے امیدوار علی رضا عابدی کا عمران خان کی کامیابی چیلنج کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ ان کے حلقے میں انتخابی نتائج میں تبدیلی کی گئی، انہیں نتائج قبول نہیں، وہ آئندہ ایک دو روز میں الیکشن ٹریبونل میں نتائج کے خلاف درخواست دیں گے۔ واضح رہے کہ غیر حتمی سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 243 کراچی سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 91 ہزار 358 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ علی رضا عابدی 24 ہزار 82 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 740551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش