0
Friday 27 Jul 2018 16:39

پاکستان سنی تحریک کی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

پاکستان سنی تحریک کی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ملک بھر سے کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انتخابی نتائج پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات کا الیکشن کمیشن ازالہ کرے، الیکشن کے نتائج پر سیاسی جماعتوں کے خدشات و مطالبات پر ہم ان کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتخابی نتائج پر سیاسی جماعتوں کے عدم اعتماد نے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنا دیا ہے، پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر دستخط لئے گئے اور نہ نتائج دیئے گئے، پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی نتائج چسپاں نہیں کئے گئے، الیکشن کمیشن کا کردار موجودہ نتائج میں مشکوک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے موجودہ نتائج پر تحفظات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کی سیاست کا دور دورہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 253 کے نتائج تاخیر کا شکار ہونا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے الیکشن نتائج پر تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 740555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش