QR CodeQR Code

نئی حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، موڈیز

27 Jul 2018 17:42

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، جس کے لیے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلینج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلینج ہے اور حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔ پاکستان کے عام انتخابات پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، جس کے لیے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلینج ہے۔ موڈیز کا کہنا ہےکہ مسئلے کا ممکنہ حل مانیٹری اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے میں ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے جب کہ حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔ موڈیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےٹیکس کم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں، ٹیکس آمدنی کا وسیع نہ ہونا آنے والی حکومت کے لیے چیلنج ہوگا جب کہ گورننس بہتر بنانا اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کے لئی بڑا چیلنج ہوگا۔ موڈیز کے مطابق عالمی مسابقت نہ ہونا کمزور ادارے، گورننس کی خامیاں اور کرپشن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 740556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740556/نئی-حکومت-کو-ادائیگوں-کی-فنانسنگ-کے-لیے-آئی-ایم-ایف-پروگرام-میں-جانا-پڑے-گا-موڈیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org