0
Saturday 28 Jul 2018 12:01

پرویز خٹک کو دوسری بار وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

پرویز خٹک کو دوسری بار وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبر پختونخوا میں اکثریت حاصل کی ہے جبکہ پنجاب میں بھی نمبر گیم کے ساتھ حکومت بنا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جس کے بعد وزیراعلٰی کیلئے کسی نئے نام کی بجائے سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک کا نام زیر غور آیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو ہی دوبارہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت بھی پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلٰی بنانے کی حامی ہے۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 نوشہرہ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 61 اور پی کے 64 سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک 2013ء سے 2018ء تک تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں وزیراعلٰی کے پی کے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش