0
Friday 27 Jul 2018 23:39

پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر سمیت صوبائی سربراہان مستعفی ہوں، پارلیمنٹ جا کر معاملہ اٹھائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کر دی کہ پارلیمانی اور جمہوری فورم نہ چھوڑیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو یکسر مسترد کر دیا، بولے کہ یہ کسی بھی طرح سے صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، الیکشن کمیشن ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، چیئرمین سمیت تمام اراکین فوری مستعفی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جاکر معاملہ اٹھائیں گے، سیاسی جماعتیں پارلیمانی و جمہوری فورم نہ چھوڑیں، پیپلز پارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی، حقائق سامنے لا کر قوم کو آگاہ کریں گے۔ لیاری میں شکست کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاری والوں کی خدمت کرتا رہوں گا، لیاری والے میرے اپنے ہیں، خدمت کرتا رہوں گا۔ اس سے قبل متحدہ مجلس عمل کی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ایم اے، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور دیگر جماعتوں نے بھی الیکشن 2018ء کو مسترد کر دیا، ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 740625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش