0
Friday 27 Jul 2018 23:54

سندھ حکومت کو جہاں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوگی ہم کرینگے، تحریک انصاف

سندھ حکومت کو جہاں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوگی ہم کرینگے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی کراچی قیادت کا اجلاس انصاف ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان اور نومنتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ کراچی کی عوام نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرا کے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور شہر قائد کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کو برباد کرنے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اب ان کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، پہلے تو ہم اللہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہماری امیداروں سے اچھا رزلٹ دیا.

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہوا چلی تو بارہ ایم این اے آئینگے، ابھی تک ہمارے چودہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں، سب سے بڑا رزلٹ کراچی نے دیا ہے، ہمارے بارے میں کہا گیا کہ ہمارے اندر گروہ بندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر کوئی گروہ بندی نہیں، ہم سب نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہے کہ مرکز میں جو حکومت ہے، وہ کراچی میں بھی حکومت ہوگی، سب کو بہت آزمایا گیا، ہمیں پہلی دفعہ آزمانے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو جہاں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوگی، ہم سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مینڈیٹ عمران خان کو کراچی سے ملا ہے، جو پوائنٹ انہوں نے دیئے، وہ زیادہ تر کراچی کیلئے دیئے ہیں، نئے پاکستان کا اصول ہے کہ جو آدمی کام کرنا چاہے وہ کرے، کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، سندھ میں اب کسی کو ڈیڑھ منٹ والی قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ ہم خود کہتے ہیں کہ فارم 45 دینا چائیے تھا، ہم عوام کی ترقی کا ایجنڈا جلد شیئر کریں گے۔ اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ اس شہر کی اصل جماعت سامنے آگئی ہے، پہلے سندھ میں ہماری تین سیٹیں ہوتی تھیں، ہماری اب تیس سیٹیں ہیں، جو وعدے پورے نہیں ہوئے تھے، انہیں پورا کریں گے، ہم نے اب عوام کی خدمت کرنی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جب ہمارے ممبر اسمبلی میں جائیں تو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تبدیلی لائیں گے، اگر سندھ حکومت صوبے میں کام کرے گی، تو ہم ان کے ساتھ رہیں گے، ہم سندھ حکومت کی من مانی نہیں چلنے دیں گے، ہم سندھ کا اور بیڑا غرق نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 740627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش