QR CodeQR Code

سیاسی تنازعات سے ڈالر پر اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے، پیوٹن

28 Jul 2018 08:01

برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ خطرات اور خدشات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو دیگر جہتوں کی جانب دیکھنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ’سیاسی تنازعات‘ ڈالر کے بہ طور ریزرو کرنسی استعمال میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے جمعے کو جنوبی افریقا میں برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مختلف ممالک اب نئی ریزور کرنسیز بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ پیوٹن کے مطابق امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ خطرات اور خدشات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو دیگر جہتوں کی جانب دیکھنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 740641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740641/سیاسی-تنازعات-سے-ڈالر-پر-اعتماد-کو-نقصان-پہنچ-رہا-ہے-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org