0
Saturday 28 Jul 2018 17:14

جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دیں گے

جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت سازی کے لئے شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی حکومت میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جہانگیر ترین نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 740791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش