0
Saturday 28 Jul 2018 17:46

پی ٹی آئی شہر قائد کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی شہر قائد کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کراچی کی قیادت کا اجلاس انصاف ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان، نومنتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ شہریوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرا کے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کے حل اور شہر قائد کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کو برباد کرنے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اب ان کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، پہلے تو ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ہماری امیداروں سے اچھا رزلٹ دیا، ہم نے کہا تھا کہ ہوا چلی تو بارہ ایم این اے آئیں گے، ابھی تک ہمارے چودہ ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں، سب سے بڑا رزلٹ کراچی نے دیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے بارے میں کہا گیا کہ ہمارے اندر گروہ بندی ہے، میں کہتا ہوں ہمارے اندر کوئی گروہ بندی نہیں، ہم سب نیا پاکستان چاہتے ہیں، سب کو آزمایا گیا، ہمیں پہلی دفعہ آزمایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو کہتے ہیں کہ جہاں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوگی ہم سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مینڈیٹ عمران خان کو کراچی سے ملا ہے، جو پوائنٹ انہوں نے دیئے وہ زیادہ تر کراچی کے لئے دیئے تھے، نئے پاکستان کا اصول ہے کہ جو آدمی کام کرنا چاہے وہ کرے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، سندھ میں اب کسی کو ڈیڑھ منٹ والی قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 740806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش