0
Sunday 29 Jul 2018 11:42

پرویز خٹک اور اسد قیصر وزارت اعلٰی کی دوڑ سے باہر ہوگئے

پرویز خٹک اور اسد قیصر وزارت اعلٰی کی دوڑ سے باہر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کیلئے حکمت عملی تیز کر دی، پارٹی نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو وزارت اعلٰی کا قلمدان نہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو وزارت اعلٰی کے پی کے کا قلمدان نہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کیلئے شوکت یوسفزئی کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کی ہدایت ہے، فیصلہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی کے پی کے کیلئے آج سے مشاورت کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق کسی رہنما کو وزارت اعلٰی کا منصب سونپا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن 2018ء میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی پاکستان تحریکِ انصاف وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نیا پنجاب بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، سب سے بڑے صوبے میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے نمبر گیم پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دریں اثناء وفاق میں حکومت سازی کیلئے بنی گالہ میں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی، سید فخر امام سمیت کئی آزاد ارکان نے کپتان کے ساتھ بیٹھک کی۔
خبر کا کوڈ : 740910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش