0
Sunday 29 Jul 2018 16:37

سابق وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، گھوٹکی کے حلقہ  این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردار علی محمد مہر 2002ء میں سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، جب کہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگر رہنماؤں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش