QR CodeQR Code

پاراچنار، پاراچنار ہسپتال میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث خاتون جاں بحق

29 Jul 2018 18:56

علامہ احمد روحانی نے بتایا کہ رات مریضہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب اسکا بروقت علاج نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں وہ اگلی صبح وفات پا گئی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث ایک خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئی۔ علامہ احمد روحانی نے اس حوالے سے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 21 سالہ جمیلہ بی بی کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور دو روز قبل آپریشن کے ذریعے اس کا ایک بیٹا پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رات مریضہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب اسکا بروقت علاج نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں وہ اگلی صبح وفات پا گئی۔ علامہ احمد روحانی نے حکام بالا سے واقعے کا نوٹس لینے اور متاثرہ گھرانے کو انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمیلہ کے شوہر ایک مفلوک الحال آدی ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر حسین نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 741007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741007/پاراچنار-ہسپتال-میں-عملے-کی-عدم-موجودگی-کے-باعث-خاتون-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org