0
Sunday 29 Jul 2018 19:47

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں۔ 14 اگست کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے چھوٹے بڑے سبھی نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ اگست کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی زندہ دلان لاہور جشن آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے نکل آئے ہیں۔ اردو بازار میں مختلف جھنڈیوں، قومی پرچموں، بیجز، چوڑیوں اور قومی لباس کے سٹالز سج چکے ہیں، خریداروں کا رش روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو یوم آزادی کو عید قرار دے رہے ہیں۔ بڑوں کیساتھ کیساتھ بچوں کیلئے فیس پینٹنگز، کیپس اور قومی لباس کی فروخت بھی عروج پر ہے۔ دکانداروں کے مطابق خریداروں کا جوش و خروش قابل دید ہے، خریداروں کی طرح انہوں نے بھی اپنے گلی محلوں کو ابھی سے سجانا شروع کر دیا ہے۔ لاہور کی شہری یوم آزادی کو اپنے لئے اللہ تعالی کی نعمت اور رحمت قرار دے رہے ہیں۔ یوم آزادی کو ہیں ابھی کئی روز باقی  لیکن وطن عزیز سے محبت کرنیوالے شہریوں نے ابھی سے خریداری شروع کر دی ہے تاکہ چودہ اگست کے دن کو جوش و خروش سے منا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 741023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش