0
Sunday 29 Jul 2018 22:15

عام انتخابات کے بعد بھی ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صفدر عباسی

عام انتخابات کے بعد بھی ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صفدر عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے سربراہ، سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات خیرخوبی سے گذر گئے لیکن اس کے باوجود ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میری انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر سکندر جتوئی کے دو بیٹوں زمان جتوئی اور ہادی بخش جتوئی کے خلاف تھانہ کنگا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کرکے ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 741078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش