QR CodeQR Code

مسلم لیگ قاف نے پنجاب اور وفاق میں عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا

29 Jul 2018 23:30

یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کے اعلٰی سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کیلئے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، چار رکنی وفد کل عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کے اعلٰی سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لئے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں (ن) لیگ نے (ق) لیگ کو پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے کی پیشکش بھی کی تھی، تاہم اس کے باوجود آج (ق) لیگ نے ان کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 741114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741114/مسلم-لیگ-قاف-نے-پنجاب-اور-وفاق-میں-عمران-خان-کا-ساتھ-دینے-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org