QR CodeQR Code

پاکستان کی نئی حکومت سے بہتر تعلقات کی توقع ہے، بھارت

30 Jul 2018 10:59

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلیے کام کرے گی۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 741174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741174/پاکستان-کی-نئی-حکومت-سے-بہتر-تعلقات-توقع-ہے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org