0
Monday 30 Jul 2018 13:05

فنڈز جاری نہ ہوسکے، پشاور میں ترقیاتی کام ٹھپ

فنڈز جاری نہ ہوسکے، پشاور میں ترقیاتی کام ٹھپ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی طرف سے مقامی حکومتوں کے جاری ترقیاتی کاموں کیلئے بھی فنڈز روکے جانے کے بعد شہر بھر میں شہری منصوبوں پر کام تاحال رکا ہوا ہے، جس کے بعد ناظمین نے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو جواز بنا کر محکمہ بلدیات نے تمام این سی اور وی سی ناظمین کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے تھے۔ اسی طرح ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز پر بھی پابندی کے باعث پشاور کی مختلف نیبرہڈ اور ویلج کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبے بری طرح سے متاثر ہوئے، جاری منصوبوں پر کام بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ناظمین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں صرف نئے منصوبوں کیلئے تھیں، جاری منصوبے ان سے مستثنٰی تھے مگر محکمہ بلدیات کے بعض افسران عوامی مسائل بڑھانے کاباعث بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 741191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش