0
Monday 30 Jul 2018 18:16

کراچی، غیر ملکی ایئرلائن 50 عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی

کراچی، غیر ملکی ایئرلائن 50 عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے 50 عازمین حج کو چھوڑ کر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 کو  صبح 10 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہونا تھا، تاہم غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے کم گنجائش کا جہاز لگا دیا گیا، جس کے باعث احرام باندھے ہوئے 50 عازمین حج ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے۔ جناح ٹرمینل میں رہ جانے والے مسافروں میں بچے، خواتین اور بزرگ عازمین شامل ہیں۔ متاثرہ مسافروں نے جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں احتجاج شروع کر دیا اور انکا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ نے مسافروں کو پانی اور کھانا تک فراہم نہیں کیا اور ناہی متبادل پرواز کا وقت بتایا جا رہا ہے۔ مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے سرکاری کوٹے کے مسافروں کو ترجیح دی گئی، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے جانے والے عازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش