0
Monday 30 Jul 2018 18:25

27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری

27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی گئی ہے، دوبارہ گنتی کی اجازت فارم 49 موصول نہ ہونے کے باعث دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 170 بہاولپور، این اے 159 ملتان، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 140 قصور، این اے 188 لیہ، این اے 117 ننکانہ صاحب میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان سمیت پی کے 36 ایبٹ آباد اور پی ایس 32 بدین میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 37 قومی و صوبائی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
خبر کا کوڈ : 741296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش