0
Tuesday 24 May 2011 14:31

حضرت فاطمہ زھرا (س) کی زندگی ایک مثالی ماں،مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کنیزان زہرا ع

حضرت فاطمہ زھرا (س) کی زندگی ایک مثالی ماں،مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کنیزان زہرا ع
 پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت باسعادت خاتون جنت سیدہ النساءالعالمین حضرت فاطمۃ الزھرا (س) 20 جمادی الثانی کی مناسبت سے پاراچنار میں انجمن کنیزان الزھرا س، کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد کا اھتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خاتون جنت سیدہ النساءالعالمین بی بی فاطمۃ الزھرا (س) کی سیرت عالمین کی تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، مقررین نے کہا کہ کب تک ہمارے حکمران مغرب کے مقرر کردہ ایام پر یوم خواتین و دیگر ایام مناتے رہیں گے۔ کیا اسلام مکمل ضابطہ حیات اور تمام مسائل کا حل پیش نہیں کرتا، جو ہم انگریزی تاریخوں کو مختلف مناسبات کے طور پر مناتے رہتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا: اسلام میں ہر دن منانے کی مناسبت سے ضرور کوئی نہ کوئی مثالی واقعہ یا مثالی شخصیت موجود ہوتی ہے، جسے بنیاد قرار دے کر اس دن کو اسی مناسب سے منایا جا سکتا ہے، جیسے اسلامی جمہوریہ ایران میں سیدہ زینت کی یوم ولادت کو نرسنگ ڈے، جبکہ حضرت فاطمہ الزھرا کی یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا رواج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان  میں 20 جمادی الثانی کو  یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ اس حوالے سے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 74133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش