0
Tuesday 31 Jul 2018 01:20

تحریک انصاف کی ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

تحریک انصاف کی ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفود کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا وفد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا جہاں وفود کی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات جاری ہے، پی ٹی آئی کے وفد میں جہانگیرترین، فردوس شمیم نقوی اور عمران اسماعیل  جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، خواجہ اظہارالحسن اور وسیم اختر  شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے لیے پی ٹی آئی کے وفد کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں، ان میں کراچی پیکج، بلدیاتی اختیارات کے لیے آئین میں ترمیم، شہر کے 8 حلقے کھلوانے اور انتظامی یونٹس  شامل ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 741352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش