QR CodeQR Code

ایرانی حکومت کی عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد، مکمل تعاونی کی یقین دہانی

31 Jul 2018 01:39

مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہونگے، ایران پاکستان کیساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند دوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔ یاد رہے کہ ایرانی سفیر اس وقت واپس ایران گئے ہوئے ہیں اور اسی جمعہ ان کی واپسی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر واپس آتے ہی سب سے پہلے عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو فون کرکے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 741354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741354/ایرانی-حکومت-کی-عمران-خان-کو-کامیابی-پر-مبارکباد-مکمل-تعاونی-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org