0
Tuesday 31 Jul 2018 14:41

ظلم و تشدد کی کارروائیاں تشویشناک ہیں، غلام نبی سمجھی

ظلم و تشدد کی کارروائیاں تشویشناک ہیں، غلام نبی سمجھی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے جنرل سکریٹری غلام نبی سمجھی نے پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے عام لوگوں کے خلاف ظلم و تشدد کی کارروائیوں میں شدّت لائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے علم و ہنر کے دور میں عوام کو مرعوب کرنے کے لئے دھونس و دباؤ اور فوجی طاقت کا استعمال ایک معیوب اور ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے، جس سے لوگوں کے اندر نفرت اور غم و غصے کی لہر دوڑنا ایک قدرتی عمل ہے۔ حریت رہنما غلام نبی سمجھی نے کہا کہ کشمیر کے ہر علاقے سے پریشان کُن اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ نوجوانوں کے خلاف فرضی ایف آئی آر درج کرنا ایک معمول بن گیا ہے جس سے نوجوان نسل ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہوگئی ہے۔ حریت رہنما نے فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کو سلب کرنے کی کارروائیوں پر روک لگانے کے لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ غلام نبی سمجھی نے دہلی کے تہاڑ جیل میں ایام اسیری گزارنے والی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کے گھر پر این آئی اے کی تازہ چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بدترین قسم کی سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش