QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات، 2 قبائلی مشران قتل

31 Jul 2018 16:17

ذرائع کے مطابق دو قبائلی مشران ملک نیاز اور ملک سلام آج اپنے علاقے تبی سے ضلعی ہیڈکوارٹر میرانشاہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں دو قبائلی مشران کو قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو قبائلی مشران ملک نیاز اور ملک سلام آج اپنے علاقے تبی سے ضلعی ہیڈکوارٹر میرانشاہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کی لاشیں ضلعی ہیڈکوارٹر میرانشاہ پہنچا دی گئی ہیں، انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 741471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741471/شمالی-وزیرستان-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کی-واردات-2-قبائلی-مشران-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org