QR CodeQR Code

عرب ممالک سے خطاب

امریکہ کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں ایک گاوں کے لوگوں سے بھی نہیں لڑ سکتے، انصار اللہ

31 Jul 2018 16:40

انصار اللہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے مشیر امور خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آپ امریکہ کے بغیر کچھ نہیں ہیں، ابوظہبی اس حد تک کمزور ملک ہے کہ کسی ایک گاوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے مشیر امور خارجہ انور قرقاش نے لندن کے ایک تحقیاتی مرکز میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہم مشرق وسطی کے تمام علاقوں میں دشمن قوتوں سے مقابلے کیلئے فورسز بھیجنے کو تیار ہیں چونکہ ہم اب اس سے زیادہ امریکہ اور برطانیہ جیسے اپنے مغربی اتحادیوں پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ ایسنا نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کی انقلابی فورسز انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یو اے ای کے مشیر امور خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارات جتنے دعوے کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ کمزور ملک ہے۔ یہ کسی ایک گاوں کے لوگوں سے جنگ نہیں کرسکتے چہ رسد کہ یمن کے خلاف فوجی کاروائی کریں۔ ہمارے خلاف موجودہ شروع کی گئی جنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ آپ لوگ امریکہ کے بغیر کچھ  بھی نہیں ہیں۔
 
دوسری جانب انصار اللہ یمن کی سیاسی شورای کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں باب المندب کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ اسٹریٹیجک آبی راستہ ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی کوشش ہے کہ اپنی نیوی کو اس علاقے میں مامور کریں۔ غاصب فورسز کی کوشش ہے کہ وہ میون جزیرہ پر فوجی کیمپ بنائیں جہاں سے وہ اس اہم آبی راستے پر قبضہ کر کے اس کو اپنے کنٹرول میں لے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 741477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741477/امریکہ-کے-بغیر-آپ-کچھ-نہیں-ہیں-ایک-گاوں-لوگوں-سے-بھی-لڑ-سکتے-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org