QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

31 Jul 2018 17:00

ڈی آئی خان کے علاقے پروا خانہ شریف میں نامعلوم افراد نے سول کپڑوں میں ملبوث 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت غلام عباس اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنکی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا خانہ شریف میں نامعلوم افراد نے سول کپڑوں میں ملبوث 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت غلام عباس اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول غلام عباس ڈی ایف سی جبکہ محمد بشیر ڈی ایس بی کے اہلکار تھے۔ ڈیف ایف سی اور ڈی ایس بی پولیس کی اسپیشل برانچز ہیں جو سفید کپڑوں میں ملبوث ملزمان کی شناخت اور اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔ ڈی ایف سی تھانے کی سطح پر جبکہ ڈی ایس بی ضلع سطح پر فعال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن تاحال سکیورٹی اداروں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 741480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741480/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-2-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org