0
Tuesday 31 Jul 2018 18:44

کراچی، عسکری پارک میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

کراچی، عسکری پارک میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولا توازن کھونے اور غلط فٹنگ کے باعث گرا، جبکہ آپریٹ کرنے والا عملہ بھی غیر تربیت یافتہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھولا چین سے درآمد کیا گیا اور اس میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا، جھولا استعمال شدہ تھا، جبکہ اس کی ویلڈنگ ناقص اور کوئی ایس او پی بھی نہیں تھا، 2 جولائی کی انسپکشن میں جھولے کی فٹنگ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نٹ بولٹ صحیح لگائے گئے نہ ہی ویلڈنگ مناسب تھی، جبکہ ٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پارک کھولنے سے قبل تمام جھولوں کی انسپکشن کرائی جائے، جھولے لگانے اور چلانے سے متعلق ایس او پیز بھی بنائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 741515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش