QR CodeQR Code

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

31 Jul 2018 18:52

دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 121 روپے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے پر موجود ہے، جبکہ فروخت کنندگان سے 115 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج 123 روپے سے ڈالر کی خرید و فروخت کا آغاز ہوا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 121 روپے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے پر موجود ہے، جبکہ فروخت کنندگان سے 115 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے جا رہے ہیں۔ فاریکس ڈیلر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار موجود نہیں اور فروخت کنندگان کا دباؤ ہے، اگر انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا، تو اوپن مارکیٹ میں بھی اسی تناسب سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ایکسچینج کمپنیوں کی برآمدات کے عوض 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوں گی۔ 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد 6 روز سے پاکستانی روپے میں مستقل بنیادوں پر استحکام آرہا ہے۔  الیکشن سے قبل ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 130 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین معاشیات نے روپے کی قدر میں اضافے کو معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، اگر روزانہ کمی کا سلسلہ برقرار رہا، تو توقع ہے کہ ڈالر ایک ماہ میں 110 روپے تک ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 741517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741517/انٹربینک-میں-ڈالر-کی-قیمت-کمی-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org