QR CodeQR Code

نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی

31 Jul 2018 18:58

ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ نگران حکومت کی طرف سے اس کا عندیہ دیا گیا تھا کہ نئی حکومت کی خواہش پر تقریب عوامی اجتماع منعقد کی جاسکتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 741519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741519/نو-منتخب-وزیراعظم-کی-تقریب-حلف-برداری-ایوان-صدر-میں-ہی-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org