0
Tuesday 31 Jul 2018 22:49

ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں، سیف اللہ سدوزئی

ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں، سیف اللہ سدوزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون اپنے قاتلوں کا پیچھا کرتا رہے گا، تاریخ میں جب بھی شریف برادران کا تذکرہ ہوگا انہیں ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے طور پر یاد کیا جاتا رہے گا، جنہوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی۔ آنے والی حکومت سب سے پہلے ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے۔ ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم اپنے شہداء کے خون سے عہدوفا نبھانے کیلئے ہر سطح تک جائیں گے۔ اپنے شہداء کے خون کا قصاص اور قاتلوں کو پھانسی پر دیکھنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔ پوری قوم ماڈل ٹائون کے شہداء کیلئے انصاف کی منتظر ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین نے ثابت کیا کہ ظالم کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں اگر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے عزم و ہمت کی دیوار بن جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہ جھکا سکتی ہے اور نہ ہی خرید سکتی ہے۔ پوری قوم ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی پھانسی کی شدت سے منتظر ہے۔ اجلاس میں سردار ریاض خان علیانی، کاشف قاضی، میجر محمد اقبال چغتائی، چوہدری اقبال یوسف، مہرشعبان ورک، ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ، تجمل بندیشہ، رمضان سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

 
خبر کا کوڈ : 741568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش