0
Wednesday 1 Aug 2018 09:46

پنجاب میں دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کیلئے توسیع کردی گئی

پنجاب میں دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کیلئے توسیع کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں مزید ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا۔ جس کے مطابق لاہور شہر سمیت صوبہ بھر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ شیشہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ جس کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفیکیشن تحصیل اور ضلع کی انتطامیہ اور پولیس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 741613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش