0
Wednesday 1 Aug 2018 12:59

پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ انتخابی مہم میں نازیبا زبان کے استعمال پر سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی مہم کے دوران پرویز خٹک کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ پرویز خٹک کی جانب سے سکندر بشیر مہمند الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور پرویز خٹک کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا، اپنے جواب میں پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور لکھا کہ اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں اور غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، الیکشن کمیشن معاملے پر درگزر کرے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے سابق وزیراعلٰی کے وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز خٹک نے جو کہا آپ نے سنا ہے؟

وکیل نے جواب دیا پرویز خٹک نے جو کہا وہ بے اختیاری تھا، اس موقع پر عدالت میں پرویز خٹک کی تقریر کا کلپ بھی چلایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کی جانب سے میڈیا پر معافی مانگنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ 21 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کے انتخابی حلقے کے نتیجے کا باضابطہ اعلان مقدمے کے فیصلے سے مشروط کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ 16 جولائی کو پشاور کے جلسے میں پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرانے والے کیلئے غیر مہذب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے گالیاں دی تھی اور اسے کسی طوائف کا بچہ کہہ کر پکارا تھا۔
خبر کا کوڈ : 741667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش