QR CodeQR Code

پشاور، سسرالیوں نے بہو کو تشدد کر کے قتل کر دیا

1 Aug 2018 13:15

پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں سسرالیوں نے 20 سالہ خاتون کو تشدد اور بجلی کے کرنٹ سے قتل کر دیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن کو سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کیا ہے اور لاش دینے سے انکار کرکے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں سسرالیوں نے 20 سالہ خاتون کو تشدد اور بجلی کے کرنٹ سے قتل کر دیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن کو سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کیا ہے اور لاش دینے سے انکار کرکے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ پر وحشیانہ تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 19 خواتین کو سسرالیوں نے تشدد کے بعد قتل کیا، جبکہ نجی تنظیم کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس دوران خواتین پر تشدد کے 192 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 741676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741676/پشاور-سسرالیوں-نے-بہو-کو-تشدد-کر-کے-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org