0
Wednesday 1 Aug 2018 13:22

ڈی آئی خان، چشمہ روڈ پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ڈی آئی خان، چشمہ روڈ پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں المعز شوگر ملز  کے قریب چشمہ روڈ  پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد صابر اور خلقداد شامل ہیں، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی وجہ سے 2 افراد  محمد شہباز اور کامران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا اور نعشوں کو پہاڑ پور ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش