QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بھاگ دوڑ شروع

1 Aug 2018 16:48

گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں نگران حکومت کے معاملہ پر جے یو آئی (ف) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نظرانداز کر دیا تھا، جسکے بعد اب مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پیپلز پارٹی نے ملکر اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے جمیعت علماء اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی مدِ مقابل آگئیں۔ خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ دیگر جماعتوں کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کیلئے اے این پی کے سردار حسین بابک کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی، جبکہ جے یو آئی (ف) نے بھی عہدے کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں نگران حکومت کے معاملہ پر جے یو آئی (ف) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نظرانداز کر دیا تھا، جس کے بعد اب مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پیپلز پارٹی نے ملکر اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اے این پی تینوں جماعتوں میں بڑی پارلیمانی قوت ہے، اس لئے اے این پی کے سردار حسین بابک کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جنہوں نے اس بار اپنی فتح کی ہیٹ ٹرک بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 741716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741716/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-اپوزیشن-لیڈر-کے-عہدے-کیلئے-بھاگ-دوڑ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org