0
Wednesday 1 Aug 2018 19:41

سنی تحریک کا اگست کو ’’ماہِ وفائے پاکستان’’ کے عنوان سے منانے کا اعلان

سنی تحریک کا اگست کو ’’ماہِ وفائے پاکستان’’ کے عنوان سے منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک جشن آزادی کے سلسلے میں ماہِ اگست کو ملک گیر ’’ماہِ وفائے پاکستان‘‘ کے طور پر منائے گی، اس سلسلے میں 8 اگست کو شہدائے تحریک آزادی پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات، 10 اگست کو عشق پاکستان کانفرنسیں اور کیک کٹنگ تقاریب جبکہ 14 اگست کو وفائے پاکستان مارچ کیا جائے گا، کارکنان جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور یوم آزادی کے استقبال کیلئے گلی محلوں کو سبزہالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جائے، استحکام وطن کیلئے وفائے پاکستان کے جذبے کو فروٖغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، آئین اور قانون کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔

محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ قوم ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کی منتظر ہے، عمران خان کا اصل امتحان وعدے پورے کرنا ہے، امید ہے نئی حکومت غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت کے ایم پی اے کو شامل نہیں کرنا چاہئے، پچھلے ستر سالوں سے حکمران اشرافیہ ملک و قوم کی دولت کو خاندانی جاگیر سمجھ کر اپنی تجوریاں بھرتی رہی ہے، لوٹ مار کا یہ مکروہ سلسلہ اب ختم ہونا چایئے، نئے حکمرانوں کیلئے زوال پذیر قومی معیشت کو مضبوط کرنا ہی سب سے بڑا چیلنج ہے، نئے حکمران نظام مصطفےٰﷺ کو اپنی پالیسیوں کا مرکز و محور بنائیں، اسلام اور پاکستان کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 741759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش